ملک تباہ ہو رہا ہے حکمران مسخرے بنے ہوئے ہیں ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

ملک تباہ ہو رہا ہے حکمران مسخرے بنے ہوئے ہیں ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک تباہ ہو رہا ہے حکمران مسخرے بنے ہوئے ، ملکی معاملات جادو گری سے نہیں چلتے ، سونامی کی تباہی کی علامتیں ظاہر ہو رہی ہیں، زیرو کو ہیرو کرکے پیش کرنے والے اب پریشان ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سونامی کی تباہی کی علامتیں ظاہر ہو رہی ہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ زیرو کو ہیرو کرکے پیش کرنے والے اب پریشان ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان کے کرتوت گورباچوف والے ہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ انہورں نے کہاکہ کٹھ پتلی اینڈ فرینڈز نااہل اور جاہل ہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ 5 ماہ میں معیشت تباہ، زراعت برباد اور ادارے بدحال کردئیے۔ انہوں نے کہاکہ روپیہ کی بے قدری سے بیرونی قرض میں 1200 ارب کا اضافہ ہوا۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ ملک تباہ ہو رہا ہے حکمران مسخرے بنے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک کے معاملات جادوگری سے نہیں چلتے۔

مزید : صفحہ آخر