حکومت کی دیانتداری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے ،احسن اقبال
نارووال(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی دیانتداری عوام کیلئے عذاب بن چکی ،موجودہ حکومت ملکی معیشت ڈبورہی ہے،ناتجربہ کارحکومت کوملکی مسائل کاعلم نہیں حکومت کا م سیکھتے سیکھتے ملک کی تباہی کر دے گی ۔ اتوار کے روز نا روال میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سا بق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی سے عوام کودلدل میں دھکیل رہی ہے،حکو مت کی دیا نتداری عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے نا تجربہ کا ر حکو مت کو ملکی مسائل کا علم ہی نہیں یہ حکومت ملکی مسائل کو سمجھتے سمجھتے ملک کو تباہ کر دے گی اس حکو مت نے پاکستان کودنیامیں گداگربنادیا۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملکی خزانے بھرے ہوئے چھوڑے تھے،6 ماہ میں حکومت نے ملکی خزانے اجاڑدیئے ہمیں کرپشن کا طعنہ دیتے تھے مگر ا س وقت غریب آدمی سکھ میں تھا آج غریب آدمی خود کشی پر مجبور ہے اور حکو مت کو بدعا دے رہا ہے۔
احسن اقبال