انگلش ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان،پاکستانی ٹیم کا پانچواں نمبر

انگلش ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان،پاکستانی ٹیم کا پانچواں نمبر

دبئی(اے پی پی) انگلش ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی، پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر برقرار ہے۔ اتوار کو آئی سی سی نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کی۔ شکست خوردہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ریٹنگ پوائنٹس برابر ہیں لیکن جنوبی افریقن ٹیم نے اس کی جگہ تیسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔

اور کیویز ٹیم تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی، پاکستانی ٹیم پانچویں، عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی