ٹی ٹونٹی ، پاکستان کی آخری میچ میں فتح، سیریز ونڈیز ویمن کے نام

ٹی ٹونٹی ، پاکستان کی آخری میچ میں فتح، سیریز ونڈیز ویمن کے نام

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 12 رنز سے جیت لیاتاہم ویسٹ انڈیز نے سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کر لی۔کراچی کے ساتھ کلب پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسری ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا گیا۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر138 رنز بنا سکی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینڈرہ ڈوٹن نے 29 گیندوں ہر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 46 رنز کی اننگ کھیلی، چیڈن نے 29 رنز بنائے، کپتان مرییسا نے 14 رنز جوڑے،شمین کیمل 9 رنز بنا سکیں، پاکستان کی طرف سے انعم امین نے 3 اور ثنا میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں پاکستان نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کی، پہلی وکٹ 13 رنز پر ہی گرگئی جب جوریہ خان 8 گیندوں پر 10 رنز بناکرشاکیرہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئیں، پاکستان کو دوسرا نقصان 47 رنز پر اٹھانا،کپتان بسمعہ معروف 16 گیندوں پر 19 رنز بناکر فلیچر کی گیند پف بولڈ ہوگئیں، 70 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی چوتھی عمایمہ سہیل کے اسٹمڈ ہونے پر گری، 24 گیندوں پر 28 رنز بنانے والی عمایمہ کی وکٹ کرشما رام ہیرک کے حصہ میں آئی۔80 رنز پر پاکستان کا چوتھا نقصان ہوا، ارم جاوید 7 گیندوں پر اتنے ہی رنز بنا کر کرشیما کو وکٹ دے بیٹیھیں، ندا ڈار نے 40گیندوں پر 53 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں 5 چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے،عالیہ ریاض 23 گیندوں پر 24 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں،کرشیما نے دو وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ شاکیرہ اور ایفے فلیچر کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنے نام کرلی۔پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم کو 71 رنز سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ ٹائی ہوا لیکن فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کی تھی۔یادگارمیچ دیکھنے کیلیے سرفرازاحمد اورشنیرااکرم بھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی