کرپٹ عناصرکااحتساب جمہوریت کیلئے مضبوطی ہے خطرہ نہیں، گورنر پنجاب

کرپٹ عناصرکااحتساب جمہوریت کیلئے مضبوطی ہے خطرہ نہیں، گورنر پنجاب

لاہور (آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ کر پٹ عناصرکا احتساب جمہوریت کیلئے مضبوطی ہے خطرہ نہیں ‘نئے پاکستان میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کو برداشت کر نے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

کا سوچا بھی نہیں جاسکتا ‘ بھارت ریاستی دہشت گردی سے باز آجائے پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیرکو اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نا ہوگا ‘وزیر اعظم عمران خان کے صاف اور شفاف ویژن کی وجہ سے ملک بڑی تیزی کیساتھ آگے جا رہا ہے اور غیر ملکی سر مایہ کار پاکستان آرہے ہیں ‘قوم سے کیے جانیوالے وعدوں کے مطابق ملک کو مہنگائی ‘بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے ‘نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں انکے مسائل کے حل کیلئے مختلف منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں ایم این اے راحت امان اللہ بھٹی ‘تحر یک انصاف کے رکن اطہر رشید ‘چوہدری خالد گجر سمیت مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے بھارت کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کے اسکے پاس کشمیریوں کو آزادی دینے کے سواکوئی آپشن نہیں کیونکہ کشمیر ی عوام آج بھی مکمل جوش اور جذبے کیساتھ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں وہ ضرور کامیاب ہوں گے ۔

گورنر پنجاب

مزید : ملتان صفحہ آخر