ترقیاتی کام عوام کا حق ہے کسی پر احسان نہیں ‘ علی محمد خان

ترقیاتی کام عوام کا حق ہے کسی پر احسان نہیں ‘ علی محمد خان

شیرگڑھ ‘ کاٹلنگ(نامہ نگار+ نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام عوام کا حق ہے کسی پر احسان نہیں علاقے کے مسائل سے باخبر ہوں حلقے کے مسائل حل کرکے دم لوں گا حلقے میں سوئی گیس کی ترسیل،بجلی کے مسائل اور بے روزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہیں عوام ہر قسم کے مسائل اور شکایات کی صورت میں براہ راست رابطہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ ہاتھیان اور بعد میں انجینئر عادل نواز خان کی رہائشگاہ واقع لوند خوڑ سادات بابا میں اپنے مسائل کے لئے آئے ہوئے حلقے کے عوام کے مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ساتھ پرسنل سیکرٹری ضیاء اللہ، پی ٹی ائی کے مقامی رہنماء صادق حسین اور شمس القیوم بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا ہے جس کو عوام نے محسوس کیا تھانہ کلچراور پٹوار کلچر میں تبدیلی لاکر عوام کے خادم بنا دئیے اداروں کو سیاسی مداخلت سے ازاد کرکے مضبوط بنا دئیے میرٹ کو عام کرکے رشوت اور سفارش کا راستہ بند کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہیں ہر فیصلہ میرٹ اور مشاورت سے کی جاتی ہیں جبکہ ورکر اور لیڈر کو ایک ہی نظر سے دیکھا جاتا ہیں اور ہر کسی کو اپنے حق کے لئے اواز اٹھانے کی اجازت ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عام آدمی کے لئے کچھ نہیں کیا گیا بلکہ بیرون ملک جائیدادیں بنائی اورچند مخصوص لوگوں کو نوازا گیا جبکہ پی ٹی ائی کی حکومت عوام دوست حکومت ہے اور ہر فیصلہ عوامی مفادات میں کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ دور ایک بار پھر پی ٹی ائی کا ہوگا

مزید : کراچی صفحہ اول