عدل پر مبنی معاشرے کے قیام میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ‘عاقل چوہان

عدل پر مبنی معاشرے کے قیام میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ‘عاقل ...

بوریوالا(تحصیل رپورٹر )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی عاقل حسین چوہان نے کہا ہے کہ عدلیہ کے 90 فیصد فیصلے درست ہوتے ہیں مگر انصاف صرف10 فیصد لوگوں کو ملتا ہے جس کی بنیادی وجہ ناقص تفتیش اور دیگر عوامل ہیں کسی بھی مقدمہ میں انصاف اسی وقت فراہم ہوسکتا ہے جب(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

مقدمے سے وابسطہ ہر شخص نے اپنی اپنی جگہ اس مقدمے سے عدل کیا ہو جب تک ہمارے معاشرے میں عدل نہیں ہوگا عدالتوں سے بھی سو فیصد انصاف کی توقع نہیں کی جاسکتی عدل پر مبنی معاشرے کے قیام میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ایسوسی ایشن بورے والا کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیشن ججز محمد خاور رشید، خالد اسحاق،ناصر علی،سلیم اقبال، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا مہر حسنین خالد سنپال ، اے ایس پی بوریوالا آصف رضا ، چئیرمین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محی الدین چشتی، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں تقریب میں نومنتخب عہدیداران بار ملک فرقان یوسف کھوکھر، سنیئر نائب صدر سلیم مسعود سہو،نائب صدر عرفان سلیم گل۔جنرل سیکرٹری چوہدری خرم ریاض۔جوائنٹ سیکرٹری وقاص شریف خادم۔فنانس سیکرٹری عدیل مختار، سیکرٹری لائبریری چوہدری تنویر حسین، آڈیٹر عثمان سرور جوئیہ اور ممبران ایگزیکٹو کونسل سے ایڈیشنل سیشن جج عاقل حسین چوہان نے حلف لیا تقریب میں وکالت کے میدان میں غیر معمولی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کے حامل وکلاء کو کارکدگی ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے حلف برداری تقریب میں چوہدری منظور احمد لالی، ملک نوشیر لنگڑیال، چوہدری محمد علی، رانا عبدالرحیم ، جاوید شاہین ایڈووکیٹ ، چوہدری حبیب ایڈووکیٹ ،صدور و جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن وہاڑی و میلسی،چوہدری آصف اقبال ، ملک آصف اعوان ، چوہدری عتیق ، ضلعی صدر کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان کے علاوہ بوریوالا بار کے سینئیر و جونئیر وکلاء نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر صدر بار ملک فرقان یوسف کھوکھر اور جنرل سیکرٹری چوہدری خرم ریاض نے اپنے مختصر خطاب میں وکلاء برادری اور مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

عاقل چوہان

مزید : ملتان صفحہ آخر