حکومت معاشی بحرانوں کا مقابلہ کر رہی ہے ‘ خوشحالی جلد آئیگی ‘ اعجاز سلطان بندیشہ
وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار )ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ حکومت معاشی بحرانوں کا مقابلہ کر رہی ہے وہ وقت دور نہیں جب ملک خوشحال ہوگا اور روز گا(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
ر کے وافر مواقع میسر ہوں گے اپوزیشن کا کام تنقید برائے تنقید ہے ان سے جب ان کی کرپشن کا حساب مانگا جاتا ہے تو ملک میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے این آر او کی باتیں کرنے والے اچھی طرح جان لیں کہ چوروں ڈاکو ؤں اور ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کو کسی صورت بھی این آر او نہیں ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماچھیوال میں چوہدری عبدالوحید گریوال چیئرمین کے آفس میں معززین علاقہ اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا عادل جہانزیب،فیاض اسلم،طلحہ جٹ،رانا حسن،ڈاکٹر عبدالمعید گریوال،محمد رمضان جٹ بھی موجو دتھے انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے فنڈز آتے ہی ترقیاتی کام مکمل کروائیں گے ۔
خوشحالی