’ہائی بریڈففتھ جنریشن وار‘ نوجوان نسل کو گمراہ کرنیکی کوشش ، شہر یار آفریدی

’ہائی بریڈففتھ جنریشن وار‘ نوجوان نسل کو گمراہ کرنیکی کوشش ، شہر یار آفریدی

کوہاٹ(این این آئی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان پر مذہب‘ لسانیات اور قومیت کے نام پر(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

دْنیا کی سب سے خطرناک جنگ مسلط کی گئی ہے اور’ہائی بریڈففتھ جنریشن وار‘کے ذریعے غیرمحسوس انداز میں نوجوان نسل کو گمراہ کرکے قومی اداروں کوکمزور اور پاکستانیوں کو آپس میں لڑانے کی عالمی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں ۔ ہم نے اپنی نئی نسل کو کنٹرول کرکے اور غلیظ پرپیگنڈہ کا تدارک کرکے ملک دشمن عناصرکی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے تمام بیرونی حربوں کو ناکام بنانا ہے،پاکستانی ایک غیر ت مند قوم ہے اورپوری قوم کو پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس کو کمزور کرنے اور پاکستانیوں کو آپس میں لڑانے کی انتہائی خطرناک اورمنظم سازش کے خلاف نبرد آزما ہونے کے لئے بیداراور متحدہونے کی اشدضرورت ہے ۔ پاک دھرتی کو بچانا ہے اور تمام سازشوں کے لئے متحدہوکر بندباندھنا ہے کیونکہ اگر پاکستان رہے گا اور قومی ادارے مضبوط ہوں گے تو ہم رہیں گے۔ملک رہے گا تو ہماری عزت و آبرو رہے گی ،ہماری بقا ء مضبوط اور متحد پاکستان سے مشروط ہے۔ وہ اتوار کے روز اپنے حجرے میں مرکزی انجمن تاجران کوہاٹ کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اْنہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں اب پاکستانیوں کی عزت قائم ہوگئی ہے۔ خدارا اپنے ملک کے بارے غلط نہ سوچاجائے۔فوج سمیت تمام قومی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے پر کان نہ دھرے جائیں ۔

شہر یار آفریدی

مزید : ملتان صفحہ آخر