خاتون سے رقم مانگنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

خاتون سے رقم مانگنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں موبائل فون واپس کرنے کیلئے خاتون سے رقم مانگنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔گلشن اقبال میں خاتون گاڑی سے اترتے ہوئے اپنا موبائل فون وہیں بھول گئی تھی، جس کی واپسی کے لئے اس نے آن لائن کمپنی کے ڈرائیور کو کال کی تو ڈرائیور رقم کا تقاضا کرنے لگا۔خاتون نے پولیس سے شکایت کر دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ خاتون کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیاہے۔ڈرائیور کیخلاف شکایت کرنے والی خاتون کا کہنا ہے وہ اپنا موبائل فون گاڑی میں بھول گئی تھی جسے واپس کرنے کیلئے ڈرائیور نے اس سے 10ہزار روپے طلب کیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر