, نظریہ پاکستان فورم ملتان کے سرپرست اعلیٰ آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک ‘ آج قل خوانی

, نظریہ پاکستان فورم ملتان کے سرپرست اعلیٰ آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک ‘ آج ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر )تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن،نظریہ پاکستان فورم ملتان کے سرپرست اعلیٰ رشید احمد نیازی کوگزشتہ(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

روز آہوں و سسکیوں میں سپر دخاک کر دیا گیا۔مرحوم کی عمر ستاسی برس تھی اور وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔مرحوم نے طویل عرصے تک ملتان کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔صدرایوب دور میں وہ دس سال تک صدارتی الیکٹورل کالج کے ممبر رہے اور مختلف ادوار میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے زمہ داریاں نبھاتے رہے۔ مرحوم محب وطن پاکستانی تھے اور ساری عمر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جدو جہد کرتے رہے۔مرحوم سینئر جنرل مینیجر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن مسعود عالم نیازی ،سابق آڈٹ آفیسر واپڈا محمد قاسم نیازی ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میپکو جمشید عالم نیازی اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوچ محمد علی نیازی کے والد تھے۔نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز ظہر مسجد ٹیوب ویل ورکشاپ پل براراں روڈ نزد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ایم ڈی اے چوک ملتان میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی سمیت سیاسی ‘ مذہبی ‘ سماجی رہنماؤں ‘ میپکو افسروں و اہلکاروں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ دعا مخدوم جاوید ہاشمی اور علامہ فاروق سعیدی نے دعا کرائی ۔ بعد ازاں مرحوم کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ قل خوانی آج4فروری سوموار کو بعد نماز ظہر جامع مسجد ٹیوب ویل ورکشاپ ایم ڈی اے روڈ میں ہو گی۔ دعا 4بجے سہ پہر ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر