پروفیسر تنویراحمد شاہ ملتان میں سپرد خاک ‘ 10 فروری کو قل خوانی

پروفیسر تنویراحمد شاہ ملتان میں سپرد خاک ‘ 10 فروری کو قل خوانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)تنظیم اساتذہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اورپی پی ایل اے کے سابق جنرل سیکرٹری پروفیسر تنویر احمد شاہ کو ملتان میں سپردخاک کردیاگیا،ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

گورنمنٹ ولایت حسین کالج میں ادا کی گئی جس میں صوبہ بھر سے تعلیم سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شرکا میں وائس چانسلر جامعہ زکریا ڈاکٹر طارق انصاری ،پرنسپل ایمرسن کالج ڈاکٹر محمد سلیم،پرنسپل ولایت حسین کالج ڈاکٹر فرید شریف،پرنسپل علمدار کالج عرفان بھٹہ،چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ پروفیسر اسماعیل،سیکرٹری ڈی جی خان بورڈ،تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر ڈاکٹرمیاں محمد اکرم،پنجاب کے صدر پروفیسر شفیق،پی پی ایل اے کے مرکزی صدر پروفیسر ناظم حسین ،سابق صدر ڈاکٹر زاہد حسین شیخ ،پروفیسر اصغرعلی،افصل بسرا،باقر جعفری، راؤ شاہد ،خالد مسعود خان ،پروفیسر عثمان جان ،ڈاکٹر افضل ربانی ،ڈاکٹر محمد حسین آزاد،علی سخن ور،ڈاکڑمحمد اسلم،ڈاکٹر رزاق شاہد،پروفیسر نیاز قریشی،پروفیسر عبدالقادر بزدار،ڈاکٹر مقرب اکبر،ڈاکٹر عمر چودھری،پرویز احمد،حماد احمد،عالمگیر سید،ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب،جمشید سرور،ملک جمیل،ملک جمال خالد،ملک ظفر،ترس محی الدین ،چیئرمین یونین کونسل عمران ارشدبھی شامل تھے،پروفیسر تنویر احمد شاہ کی قل خوانی 10فروری بروز اتوار صبح 10بجے جامعہ مسجد الخلیل جمال پورہ کالونی ملتان میں ہوگی۔

تنویر شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر