حکومت کا حج اخراجات میں اضافہ ڈرون حملہ ‘ عوام کی کمر ٹوٹ گئی ‘احمد یار ہنجرا

حکومت کا حج اخراجات میں اضافہ ڈرون حملہ ‘ عوام کی کمر ٹوٹ گئی ‘احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے حج کے آخراجات میں دگنااضافہ کر کے مدینہ جانا ہی مشکل بنا دیا ہے ،حج بھی مہنگائی کی سونامی کی زد میں آگیا،پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام کو ریلیف کی بجائے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

تکلیف مل رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حج مہنگا کرکے حکومت ریاست مدینہ بنا رہا ہے حج اخراجات دو لاکھ 85ہزارسے بڑھا کر سوا 4لاکھ روپے کردی گئی ہے جو انتہائی ظلم اور ناانصافی ہے حج اخراجات میں اضافہ مسلمانوں پر حج کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے ریاست مدینہ کے نام کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے، کیا ریاست مدینہ کا حکومت کی نظر میں یہ تصور ہے کیا اس طرح عمران خان ملک کو مدینی کی طرح فلاحی ریاست بنائینگے حکومت کی حج پالیسی بہت بڑی ناکامی ہے، حکومت کاحج اخراجات میں اضافہ مسلمانوں پر ڈرون حملہ ہے، قومی خزانے سے حجاج کرام کو سبسڈی دی جائے،انہوں نے کہا کہ ہر حکومت میں حجاج کرام کو سبسڈی دی جاتی تھی اور حج اخراجات بھی کم تھے لیکن مہنگائی کی سونامی حکومت نے حج اخراجات میں اضافہ کردیا اور ساتھ سبسڈی بھی ختم کردی،انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی حکومت واقعی سونامی ثابت ہوئی ہے مہنگائی بے روزگاری بڑھنے سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے ادویات،بجلی،گیس سمیت روزمرہ کی تمام اشیاء میں اضافہ کردیا گیا ہے، حکومت غریب عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے حکومت نے عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیئے مہنگائی کی چکی میں پسنے والی غریب عوام فاقوں پر مجبورہوچکے ہیں عوام کو سہانے خواب دکھانے والے ہر محاز پر ناکام ثابت ہوئے ہیں حکومت ائے روز مہنگائی کے معاشی بم گرانے بند کریں،مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کی جدوجہد کے لئے ہمیشہ کی طرح تیار ہے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ نو منتخب نمائندے اپنے حلقے سے غائب ہیں جبکہ ہنجراء خاندان ہارنے کے با وجود بھی عوام میں موجود ہے اور دن رات ان کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہے،انہوں نے مزیدکہا ہم وہ لوگ نہیں ہیں جو الیکشن کے بعد نظر بھی نہیں آتے،عوامی لوگ ہیں اور عوام میں رہ کر عوام کی خدمت کو اپنی عبادت سمجھتے ہیں اور34سال سے خدمت کا سلسلہ جاری ہے ان شا ء اللہ عوام کی یہ خدمت ہمیشہ کے لئے جاری رکھیں گے۔

احمد یار ہنجرا

مزید : ملتان صفحہ آخر