با صلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی قابل تعریف ہے، محمد زبیر

با صلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی قابل تعریف ہے، محمد زبیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ایک قابل تعریف کام ہے اور جو تنظیمیں معاشرہ میں گرانقدر خدمات انجام دینے والی نمایاں شخصیات کو ایوارڈز سے نوازتی ہیں تو اس کی بنا پر معاشرہ کے دیگر افراد میں خوب سے خوب ترکام کرنے کاجذبہ پیداہوتاہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ شام تعلقات عامہ کے مقامی ادارے اینوویٹ کی جانب سے سیاسی،سماجی،کاروباری،تعمیرات، زراعت اور صنعتی شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں پہلے اینوویٹ بیسٹ آف دی بیسٹ تقسیم ایوارڈز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ریٹائیرڈ سینیٹر عبدالحسیب خان، کنگز بلڈرز کے ڈاکٹر طلحہ فاروقی، ایچ ایم آر کنسٹرکشن کے حاجی محمد رفیق پردیسی اور صدر بلوچستان اکنامک فورم سردار شوکت پوپلزئی میں بطور گیسٹ آف آنرز شرکت کی۔اینوویٹ کے پیٹرن انچیف سینیٹر عبدالحسیب خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد خوش نصیب ملک ہے جو قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے مگر ہمیں اپنی قومی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی افرادی قوت سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ بھی ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہماری کل آبادی کا 45 فی صد نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر جن نمایاں شخصیات کو ایوارڈز دیئے گئے ان میں ستارہ امپیکس کے سی ای او،محمد صابر شیخ،پی ٹی آئی ، سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محفوظ ارسانی،ایم ایم کموڈیٹیز کی ڈائیریکٹر مہوش مولوی، چئیرمین ایل کے گروپ،عبدالشکور کلار، ڈائیریکٹر ایل کے گروپ اسفندیار کلار، ڈائیریکٹر پرنسپل انجینئر ،محمد عمر ہارون،سابق چیئرمین کاٹی،سیدّ جوہر علی قندہاری،سی ای او ٹی ای گروپ،نعمان تابانی،ایم ڈی کنگز گروپ اویس تھانوی،وائیس چیرمین،ایچ ایم آر،محمد حسنین پردیسی، ایم ڈی داود بلال ٹریولز اینڈ ٹورز،نیاز محمد خان،ایم ڈی کلپسل،پرویز ہارون مد راس والا اور ایم ڈی کراچی فوڈز اینڈ حلیم سیدّ محمود علی شامل تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر