چیلنجز پر قابو پانے کیلئے قومی یکجہتی ،اتفاق رائے ضروری ہے ،قاسم سوری

چیلنجز پر قابو پانے کیلئے قومی یکجہتی ،اتفاق رائے ضروری ہے ،قاسم سوری

اسلام آباد ،کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی وپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء قاسم خان سوری نے کہا ہے ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کیلئے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے ضروری ہے وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تا کہ صوبے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

سے غربت پسماندگی بے روز گاری اور ناخواندگی کا خاتمہ کر کے اسے ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لایا جا سکے عوام کی موجودہ حکومت سے بہت سی امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں جن پر پورا اترنے کیلئے ملکر سنجیدگی کے ساتھ محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پا کستان تحریک انصاف بلو چستان کے صدر اور بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پا رلیما نی لیڈر سردار یا ر محمد رندسے ملاقات کے دوران کہی ۔اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے ڈپٹی اسپیکر نے بلو چستان میں پا کستان تحریک انصاف کو فعا ل اور مضبوط بنانے میں سردار یا ر محمد رند کی کا وشوں کو سرا ہا،انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان عمران خان بلو چستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور صوبے سے غر بت ،پسما ندگی،بے روزگاری اور نا خو اندگی کا خاتمہ کر کے اسے ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لا نا چا ہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان پر قا بو پا نے کے لیے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے ضروری ہے۔

قاسم سوری

مزید : ملتان صفحہ آخر