کراچی، پولیس تشدد سے ملزم ہلاک ایس ایچ او تیموریہ کیخلاف مقدمہ درج

کراچی، پولیس تشدد سے ملزم ہلاک ایس ایچ او تیموریہ کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے تیموریہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم ہلاک ہو گیا جس پر تحریک انصاف کے کار کنوں اور لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔ بعد ازاں ایس ایچ او تیموریہ اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے تیموریہ تھانے میں گزشتہ روزواقعہ پیش آیا، ملزم بلال کو پولیس نے دو روز قبل ٹانگ پر گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، لاک اپ میں تشدد کیا گیا تو وہ جاں بحق ہوگیا۔واقعے کیخلاف تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان نے لواحقین کے ساتھ احتجاج کیا، جس پر ایس ایچ او تیموریہ اور ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ مقابلے میں ملزم اگر شدید زخمی تھا تو اسے اسپتال میں داخل کرنے کی بجائے تھانے منتقل کیوں کیا گیا، معاملے کی انکوائری کرکے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔
ایس ایچ او