احمد علی دریشک کی وزیراعلیٰ سے اہم ملاقات ‘ سیاسی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

احمد علی دریشک کی وزیراعلیٰ سے اہم ملاقات ‘ سیاسی علاقائی صورتحال پر تبادلہ ...

سخی سرور (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف آف دریشک پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے وزیر اعلیٰ ہاوس لاہور میں ملاقات کی. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کے درمیان ڈیرہ غازی خان کی سیاسی صورتحال اور ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی کاموں بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا. احمد علی دریشک نے وزیر اعلیٰ پنجاب(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

سردار عثمان بزدار کو صحت کی سہولیات ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پانی کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا. احمد علی دریشک وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو فورٹ منرو سخی سرور دراہمہ پائیگاں اور دیگر علاقوں کے مسائل بارے میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بتایا. کہ میرے حلقہ میں خصوصی توجہ دی جائے. ترقیاتی کاموں کی خصوصی منظوری دی جائے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے احمد علی دریشک کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی کہ ڈیرہ غازی خان کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے. احمد علی دریشک نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ڈیرہ غازی خان آنے دعوت دی. جسکو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ نئے ہفتے وہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے

مزید : ملتان صفحہ آخر