ملتان ‘ نان سٹاپ وارداتیں ‘ لاکھوں کانقصان ‘ متاثرین کا پولیس کیخلاف احتجاج

ملتان ‘ نان سٹاپ وارداتیں ‘ لاکھوں کانقصان ‘ متاثرین کا پولیس کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی )ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

زیورات، موٹرسائیکل اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں چوروں نے راشد کی موٹر سائیکل ،ادریس کی دکان میں سے 44 ہزار روپے مالیت کا سامان اور مشتاق کے 35 ہزار روپے مالیت کے تین موبائل فون چوری کر لئے۔تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں چوروں نے اشفاق کا 17 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں ڈاکووں نے فراز سے 27 ہزار روپے نقدی چھین لی۔تھانہ شاہ ر کن عالم کے علاقے میں چوروں نے محمد بوٹا کا موٹر سائیکل چوری کر لیا۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ڈاکووں نے نعمان سے 1 لاکھ 9 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔تھانہ سیتل ماڑی ہی کے علاقے میں چوروں نے سلیم کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں چورں نے جلال کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ڈاکووں نے خرم سے موٹر سائیکل چھین لی ارو مذاحمت کرنے پر چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں چوروں نے شہناز بی بی کے گھر سے 96 ہزار روپے مالیت کے زیورات و نقدی چوری کر لی۔تھانہ الپہ کے علاقے میں چوروں نے مظہر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں چوروں نے حبیب کے گھر سے 20 ہزار روپے مالیت کا سامان اور جمشید کے گھر سے 15 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ مظفر آ باد کے علاقے میں چوروں نے عبد المالک کے بھانہ سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا بیل چوری کر لیا۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں چوروں نے آصف کے گھر سے 30 ہزار روپے نقدی ،سات تولہ چاندی اور 26 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں چوروں نے ناصر کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی چوری کر لی۔تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں چوروں نے حسنین کے بھانہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی بکریاں چوری کر لیں۔تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے میں چوروں نے مظہر کی موٹڑ سائیکل چوری کر لی۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔