پاکستان میں ہرسال پانچ لاکھ افراد فالج کا شکار،یاسمین راشد

پاکستان میں ہرسال پانچ لاکھ افراد فالج کا شکار،یاسمین راشد

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پاکستان(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

سوسائٹی آف نیورولوجی اینڈسٹروک سوسائٹی کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدکی جانے والی نویں نیشنل سٹروک کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ہرسال پانچ لاکھ افراد فالج کا شکارہوتے ہیں،فالج سے بچاوکیلئے جلدآگاہی سیمینارزمنعقدکئے جائینگے۔ فالج کی بیماری میں مبتلامریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سوسائٹی کی سفارشات پرباقاعدہ اجلاس بلواکرمتعلقہ حکام کواحکامات جاری کئے جائینگے۔علاوہ ازیں ڈاکٹریاسمین راشدنے حلقہ 125 میں ماں اوربچہ کی صحت کومحفوظ بنانے کے حوالہ سے فری کیمپ کاافتتاح کیا ،کیمپ میں آنے والے مریضوں کومفت ادویات و ٹیسٹ فراہم کیے گئے۔ صوبائی وزیر نے کہا ماں اوربچہ کی صحت کومحفوظ بنانے کیلئے خاطرخواہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، فری کیمپ کاانعقادکرنے میں خصوصی کاوش کرنے والے افرادمیں تعریفی اسنادبھی تقسیم کیں۔

یاسمین راشد

مزید : ملتان صفحہ آخر