مہناگائی لاقانونیت میں اضافہ ،حکمرانوں نے رویہ تبدیل نہ کیا تو کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوجائیگا ،لیاقت بلوچ

مہناگائی لاقانونیت میں اضافہ ،حکمرانوں نے رویہ تبدیل نہ کیا تو کاؤنٹ ڈاؤن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس ایک(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

سال کی مہلت ہے اگر حکمرانوں نے رویہ تبدیل نہ کیا تو کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو جائے گا اور جو لوگ انہیں اقتدار میں لائے ہیں وہ بھی ان کا بوجھ نہیں اٹھا سکیں گے ملک میں مہنگائی ، لاقانونیت بڑھ چکی ہے اور وزراء کا رویہ مخالفین سے بدزبانی کے علاوہ کچھ نہیں رہا جو جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے پانچ فروری کو پوری قوم سڑکوں پر آکر کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کرے گی اور عالمی ضمیر کو جھنجوڑے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگشت کالونی میں دفتر الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام چھوٹے کاروبار کے لئے 18لاکھ روپے کے بلاسود قرضوں کے چیکوں کی 81مستحق افراد میں تقسیم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت اور تقریب سے خطاب میں کیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن جنو بی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف علی عتیق، سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب راؤ محمد ظفر ، ڈائریکٹر مائیکرو فنانس نعیم چشتی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ملتان احمد چغتائی، جنرل سیکریٹری ولی محمد مجاہدڈاکٹر اشرف علی عتیق، رضوان بٹ، اسرار حسین،عبدالجبار مفتی بھی موجود تھے لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ایک معتبر اور ملک گیر ادارہ ہے جو خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہا ہے ہمارے سیاسی مقاصد نہیں ہیں ہمیں اگرچہ عوام کی طرف سے ووٹ نہیں ملتے لیکن اس کے باوجود ہم ضرورت مندوں کی مدد کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں ہمارا یہ کام ووٹ لینے کے لئے نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں اس بنیاد پر ووٹ ملتے ہیں بلکہ عوام جن کو ووٹ دیتے ہیں ان کا ٹھیلا اور روزگار چھین لیتے ہیں پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے عمران خان کی کامیابی کے بعد یہ فلسفہ بھی ناکام ہو گیا ہے کہ لیڈر اچھا ہونا چاہیئے حالانکہ لیڈر کی ٹیم اور اس کے دست و بازو امانتدار ، دیانتدار ہوں بدزبان نہ ہوں اور ان کے دل میں عوام کا ددر ہو الخدمت فاؤنڈیشن مائیکرو فنانس کے تحت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے چھوٹے قرضے دے رہی ہے حالانکہ ہمارے حکمران قرضوں اور سود کی لعنت اور کشکول کلچر میں جکڑے ہوئے ہیں غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں ہیں اگر حکمران اپنا قبلہ درست کریں تو بجلی، تیل، گیس اور معیشت کا پہیہ صیح طرح چل سکتا ہے پاکستان میں اب یہ فیشن بن چکا ہے کہ قرضے لیکر واپس نہ کئے جائیں بلکہ ہڑپ کئے جائیں ظاہر ہے کہ جب سود کی قسط آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کو ادا کی جائے گی تو وہ اپنی شرائط لاگو کریں گے جس کا تمام بوجھ عوام پر ہو گا انہوں نے کہا کہ جس طرح زرعی بنک کو چھوٹے کاشتکار قرضے واپس کرتے ہیں ان کے مقابلے میں بڑے زمیندار قرضے ہڑپ کر جاتے ہیں اسی طرح اخوت اور مائیکروفنانس کے قرضے بھی واپس کئے جاتے ہیں اور قرضے واپس کرنے والوں کے رزق میں اللہ تعالی ٰ برکت ڈالتا ہے دوسری طرف دیکھاجائے تو ہمارے ملک میں کرپٹ مافیا پارٹیاں بدلتے ہیں لیکن قرضے اور لوٹ مار کی رقم ادا نہیں کرتے ایسے لوگوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ چکی ہے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے اور چند مفاد پرست عناصر نے معیشت کو یرغمال بنایا ہوا ہے عمران خان اور ان کی ٹیم جب تک اپنہ رویہ نہیں بدلیں گے مخالفین کے خلاف بدزبانی کریں گے تو یہ جمہوریت کا نقصان ہو گا انہوں نے کہا کہ ماہ فروری کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کا مہینہ ہے میں نے گذشتہ روز اسلام آباد میں کشمیر کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی ہے ہندوستان کی 7لاکھ فوج کے مقابلے میں نہتے کشمیری عوام طویل عرصہ سے جدوجہد کر رہے ہی پانچ فروری کو پوری قوم سڑکوں پر آکر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرے گی یہ ہمارا اخلاقی ، سفارتی اور خارجی طور پربھی فرض ہے کہ ہم کشمیری عوام کی بھرپور مدد کریں کشمیر کی جدوجہد تکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے جسے کامیابی سے ہمکنار ہو نا چاہیئے الخدمت فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے قبل ازیں الخدمت فاؤنڈیشن جنو بی پنجاب کے سابق صدر راؤ محمد ظفر نے خطاب میں بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پورے ملک میں کام کر رہی ہے اور ضلع ملتان میں ساڑھے سات سو لوگوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں ۔
لیاقت بلوچ

Back to Conversion Tool