سونا 200 روپے فی تولہ سستا

سونا 200 روپے فی تولہ سستا

ملتان (نیوز رپورٹر) بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالرکی مزید کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 200 روپے سستاہوگیا صراف(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالرکی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1321ڈالرسے گھٹ کر 1318 ڈالر ہوگئی۔ا?ل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی67650روپے سے گھٹ کر67450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت58000روپے سے گھٹ کر57828روپے ہوگئی۔ہفتہ کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.28روپے پرمستحکم رہی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر