رحیمیار خان ‘ کالا یرقان بے قابو‘ 60 سالہ خاتون ہسپتال میں جاں بحق

رحیمیار خان ‘ کالا یرقان بے قابو‘ 60 سالہ خاتون ہسپتال میں جاں بحق

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)رحیم یار خان اور اسکے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ۔ 60 سالہ(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

خاتون دم توڑ گئی ۔ جبکہ 3 خواتین سمیت مزید 7 متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق کچہ میانوالی کے رہائشی ساٹھ سالہ سکینہ بی بی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں ساٹھ سالہ سکینہ طبی امداد سے قبل ہی دم توڑ گئی ۔اسی طرح تین خواتین سمیت مزید سات متاثرہ افراد جن میں سیٹلائیٹ ٹاؤن کی رہائشی پنتالیس سالہ کشور بی بی‘ نوریوالی کی رہائشی چوہتر سالہ صغری بی بی ‘ ڈہرکی کی رہائشی اڑسٹھ سالہ نیامت بی بی ‘ آباد پور کا رہائشی پچپن سالہ محمد سلیم ‘ بابا غریب شاہ کا رہائشی ساٹھ عبدالستار ‘ ظاہر پیر کا رہائشی ساٹھ سالہ عبداللہ اور چک 140 پی کا رہائشی شفیق احمد کو ورثاء نے کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر