نہر تھری آر عباسیہ میں 40 فٹ چوڑا شگاف

نہر تھری آر عباسیہ میں 40 فٹ چوڑا شگاف

لیاقت پور(نامہ نگار)نہر تھری آر عباسیہ میں سالانہ بندی کے بعد پانی آتے ہی 40فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔محکمہ انہار کی بروقت(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کارروائی سے لوگوں کے گھر فصلیں زیادہ نقصان سے محفوظ رہیں۔ چک نمبر28عباسیہ کے قریب آج صبح تین بجے داہنے کنارے پر اچانک شگاف پڑگیاپانی قریبی فصلوں سے ہوتاہوابعض گھروں میں داخل ہوگیا۔اہل علاقہ نے فوری طورپر محکمہ انہار کے احکام کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ایکسی ویٹر اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی مدد سے شگاف پرکردیا۔اس دوران پانی کا رخ قریبی سیم نالہ کی طرف کرنے سے چک نمبر28عباسیہ کی آبادی بڑے نقصان سے محفوظ رہی ۔اہل علاقہ نے بھی محکمہ انہار کے عملہ سے بھرپور تعاون کیا۔

شگاف

مزید : ملتان صفحہ آخر