نیوزی لینڈکے سابق کپتان برینڈن میکولم کا بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ لینے کافیصلہ

نیوزی لینڈکے سابق کپتان برینڈن میکولم کا بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ لینے ...
نیوزی لینڈکے سابق کپتان برینڈن میکولم کا بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ لینے کافیصلہ

  

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈکے سابق کپتان برینڈن میکولم نے بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ لینے کافیصلہ کرلیاہے۔ برینڈن میکولم بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں اپنا آخری میچ جمعہ کو کھیلیں گے۔

برینڈن میکولم کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال دیگر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگز کھیلتے رہیں گے ،اپنا تجربہ اورمہارت نوجوان کھلاڑیوں کو منتقل کرنے کیلئے کوچنگ کروں گا،برینڈن میکولم نے کہا کہ بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمایندگی کرنا یادگار رہے گا۔

مزید : کھیل