گل بخاری نے وزیراعظم عمران خان کی ایسی ذاتی تصویر ٹویٹ کر دی کہ پاکستانیوں کو غصہ آ گیا

گل بخاری نے وزیراعظم عمران خان کی ایسی ذاتی تصویر ٹویٹ کر دی کہ پاکستانیوں کو ...
گل بخاری نے وزیراعظم عمران خان کی ایسی ذاتی تصویر ٹویٹ کر دی کہ پاکستانیوں کو غصہ آ گیا

  

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عمران خان 22 سالہ سیاسی جدو جہد کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں اور انہوں متعدد اداروں میں اصلاحات کا آغاز بھی کر دیا ہے تاہم سیاستدان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے کوئی نہ کوئی ہنگامہ تو ضرور کھڑا کرتے ہیں لیکن سینئر کالم نگار اور صحافی گل بخاری نے وزیراعظم عمران خان کی ایسی ذاتی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گل بخاری نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں تین خواتین دکھائی دے رہی ہیں اور تینوں نے ہی ” سیاہ “ رنگ کے لباس زیب تن کیے ہیں جبکہ وہ مسکرا رہی ہیں اور وزیراعظم کھانا کھانے کے ساتھ گفت و شنید بھی کر رہے ہیں ۔

یہ عمران خان کی ذاتی نوعیت کی تصویر تھی جسے گل بخاری کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کر دیا گیا لیکن الٹا انہیں خود کو ہی لینے کے دینے پڑگئے اور ٹویٹر صارفین نے لفظوں کے تیر چلا دیئے ہیں ۔ گل بخاری نے اس تصویر کے ساتھ تحریر لکھی کہ ” یار یہ کیا ہے ؟“ ۔

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر نے جب یہ تصویر دیکھی تو انہیں بھی کچھ اچھی نہ لگی اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”کیوں کوئی خاتون تین خواتین کی تصویر اپ لوڈ کرتی ہے کسی ناخوشگوار چیز کو دکھانے کیلئے ؟میرا مطلب ہے کہ اختلافات ایک طرف ممکنہ طور پر ان کی بھی فیملیز ہوں گی ؟یہ افسوس کن ہے ۔“

ماہبینہ نامی خاتون صارف کا کہناتھا کہ ” میں تمہیں اس وقت سے جانتی ہوں جب ہم سکول میں پڑھتے تھے ، یہ بہت ہی زیادہ شرمناک ہے جو تم بن گئی ہو ، جو بھی تم ٹویٹر پر شیئر کرتی ہو یہ کسی اور کو نہیں بلکہ تمہیں ہی برا بناتا ہے ، تمہیں اپنا تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور احساس کرو تم کیا بنتی جا رہی ہو اورتم کیا کرتے ہوئے اپنی زندگی کو ضائع کر رہی ہو ۔“

فرح لودھی نامی خاتون صارف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوزرا بھی شرم نہیں ہے اور اس کا ادراک بھی نہیں ہے کہ آپ تصویر میں موجود تمام خواتین پر کیچڑ اچھا ل رہی ہیں ، فیمینیزم آپ کیلئے ایک بلینک چیک ہے ، کوئی اصول اور خیر خواہی نہیں ہے ۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس