شیخ رشید حکومت سے مطمئن نہیں، استعفیٰ کا سوچ رہے ہیں: نبیل گبول

شیخ رشید حکومت سے مطمئن نہیں، استعفیٰ کا سوچ رہے ہیں: نبیل گبول
شیخ رشید حکومت سے مطمئن نہیں، استعفیٰ کا سوچ رہے ہیں: نبیل گبول

  

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردار نبیل گبول نے تحریک انصاف کی حکومت کو انڈر ٹوئنٹی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے باعث شیخ رشید استعفیٰ دینے کا سوچ رہے ہیں۔ حکومتی کارکردگی کی وجہ سے عوام کے ساتھ پارٹی کے اندر بھی لوگ پریشان ہیں، ایک ماہ بعد عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے۔ اپوزیشن نے طے کر لیا ہے کہ عوام کو مہنگائی اورخارجہ پالیسی کے حوالے سے مشکلات سے نکالنا ہے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے وعدوں کے مطابق کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے ڈیل نہیں کر رہے بلکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی