اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مشین ٹول فیکٹری کیلئے فنڈز کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مشین ٹول فیکٹری کیلئے فنڈز کی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مشین ٹول فیکٹری کیلئے فنڈز کی منظوری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ای سی سی کی جانب سے پاکستان مشین ٹول فیکٹری (پی ایم ٹی ایف) کیلئے833 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ فنڈز پی ایم ٹی ایف کے ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی رقم کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے ملک کے خصوصی اقتصادی زونز کو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے ان مسائل کے حل کیلئے نظام الاوقات کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع اور معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے حکمت عملی بھی پیش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ای سی سی کی جانب سے گذشتہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد