ترقی اورسپیڈ کا دعویٰ کرنے والے کیسا پاکستان چھوڑ کرگئے، وزیراعظم

ترقی اورسپیڈ کا دعویٰ کرنے والے کیسا پاکستان چھوڑ کرگئے، وزیراعظم
ترقی اورسپیڈ کا دعویٰ کرنے والے کیسا پاکستان چھوڑ کرگئے، وزیراعظم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی اورسپیڈ کا دعویٰ کرنے والے کیسا پاکستان چھوڑ کرگئے ؟ روپے کی قدر میں کمی کے باعث عوامی مشکلات کا احساس ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت، صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومتی قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے عوامی مسائل کے مربوط حل کی راہ ہموار کرنے کےلئے صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطوں کو بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چھ ماہ کی مدت مکمل کر نے جا رہی ہے، ملک کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی کے اقدامات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

عمران خان نے کہا کہ ترقی اورسپیڈ کے دعوے کرنے والے کس طرح کا پاکستان اور کیسے حالات چھوڑ کر گئے، مشکل ترین وقت میں حکومت سنبھالی ہے، ہمیں ادراک ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں تاہم حکومت معاشی حالات کی بہتری کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد