پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مالیاتی پیکج کیلئے جلدمعاہدے کاامکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مالیاتی پیکج کیلئے جلد معاہدے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف میں معاہدے کے حتمی مسودے پرتبادلہ خیال ہو گیا ہے، وزیرخزانہ آئی ایم ایف سربراہ سے 10 فروری کوملاقات کریں گے ،اسدعمراورآئی ایم ایف سربراہ کے درمیان ملاقات دبئی میں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے پیکج ملنے پر ادائیگیوں کے نظام میں بہتری آئےگی اورپاکستانی زرمبادلہ کے ذخائربہترہوں گے۔