وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کردیا

وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کردیا
وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کردیا۔
تقریب اجرا کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس ہیلتھ کارڈ کا مقصد غریب طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیونکہ گھر میں بیماری ہو تو گھر کا بجٹ ڈسٹرب ہوجاتا ہے، لیکن اس ہیلتھ کارڈ سے غربت کم ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پہلے ہیلتھ کارڈ خیبر پختونخوا میں تقسیم کیا اور اب قبائلی علاقے کے خاندانوں کو بھی ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ روپےکی قیمت کے 35 فیصد گرنے کے سبب مہنگائی میں اضافہ ہوا، لیکن حکومت سب سے مشکل میں گھرے طبقے کی مشکلات دور کرے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت غربت ختم کرنے کا جامع پروگرام لائے گی اور بیت المال اور دیگر ایسے اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا جبکہ غریبوں کو گھروں کے قرضے کے لیے بھی سکیم لائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش تک ہم سے آگے نکل چکا ہے، ہم موجودہ وسائل استعمال کرکے بہتری کا پلان لانے پر غور کر رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاق میں صحت انصاف کارڈ کا نام خوش آئند ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں صحت انصاف کارڈ کا اجرا پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وسائل استعمال کرکے بہتری کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صحت کارڈ کے تحت غریب خاندان سات لاکھ 20 ہزار روپے تک خرچ کرسکتا ہے۔