ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہیں :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہیں :آرمی چیف جنرل قمر ...
ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہیں :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشیں ناکام بنائیں گے، آپریشن ردالفساد کے تحت آپریشنز جاری ہیں، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ امن کی بہتر صورتحال کے ثمرات لوگوں تک پہنچیں۔ان کا کہنا ہے کہ اپنی سرحدوں کے تحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پر بھرپور توجہ ہے۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 218ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات بشمول افغان مصالحتی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر شرکا نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اندرونی معاملات اور خطے میں قیام امن کے لیے کیے جانے والے حالیہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اور معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی بات چیت ہوئی۔اجلاس کے شرکانے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -