رواں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار،دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات

رواں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار،دوران تفتیش تہلکہ خیز ...
رواں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار،دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس کی جانب سے رواں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کے گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے نجی بینک میں 10 سے زائد ملزمان نے ڈکیتی کی ۔ ڈکیتی کی واردات ڈالنے والے تمام ملزمان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے جن میں سے آدھے سے زائد ملزمان بینک کے سکیورٹی گارڈ تھے ۔

ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ ڈکیتی کے دوران ملزمان 10 گھنٹے تک بینک کے اندر ہی موجود رہے۔ جب وہ بینک میں داخل ہوئے تو دو گھنٹے بعد ہی الارم بج گیا تھا جس کے باعث تمام ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ایک ملزم بینک کے اندر ہی چھپ گیا۔ فرار ملزمان ڈیڑھ گھنٹے تک بینک کے قریب ہی موجود رہے اور جب پولیس نہ پہنچی تو رات کو ڈیڑھ بجے ملزمان دوبارہ بینک میں داخل ہوگئے۔ ملزمان رات بھر گیس سلنڈر کے ذریعے لاکرز اور تجوری کاٹتے رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بینک سے کرنسی کے ساتھ چوری ہونے والے سامان کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی