حکومت نے صحت کار ڈ کا آغاز کرکے وعدے کی تکمیل کردی :فواد چودھری کا 20فروری سے اجراءکا اعلان

حکومت نے صحت کار ڈ کا آغاز کرکے وعدے کی تکمیل کردی :فواد چودھری کا 20فروری سے ...
حکومت نے صحت کار ڈ کا آغاز کرکے وعدے کی تکمیل کردی :فواد چودھری کا 20فروری سے اجراءکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ حکو مت نے صحت کار ڈ کا آغاز کرکے آج اپنے وعدے کی تکمیل کردی ہے ،20فروری سے پنجاب کے ایک کروڑ لوگوں کو صحت کارڈ ملنا شروع ہوجائیں گے۔

دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاہے کہ صحت کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا ہے ، صحت کارڈ کے اجراءسے غریب طبقے کوفائدہ ہوگا ، اس کے ذریعے 7لاکھ 20ہزار کاعلاج مفت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کارڈ پروگرام سے غریبوں کو تحفظ فراہم کرے گی ، حکومت کی اولین ترجیح غریب آدمی کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے ،20فروری سے پنجاب کے ایک کروڑ لوگوں کو صحت کارڈ ملنا شروع ہوجائیں گے ۔ ان کاکہنا تھا کہ میڈیا کارکنوں کوبھی صحت کارڈ جاری کئے جائیں گے ، حکومت نے صحت کار ڈ کا آغاز کرکے آج اپنے وعدے کی تکمیل کردی ہے ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان صحت کے معاملے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،صحت کارڈ سے تمام بیماریوں کے علاج کی سہولت میسر ہوگی،2020تک صحت کارڈ کادائرہ کار ملک بھرمیں پھیلا دیاجائیگا ۔ ان کا کہنا تھاکہ 70سال سے پاکستان میں ہیلتھ بجٹ بڑھایا ہی نہیں گیا تھا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -