وزیر قانون کی کال ریکارڈنگ لیک کرنے اور حنیف عباسی کی بیٹی کا تبادلہ نہ کرنے والے ایم ایس طارق نیازی کو سخت سزا دے دی گئی

وزیر قانون کی کال ریکارڈنگ لیک کرنے اور حنیف عباسی کی بیٹی کا تبادلہ نہ کرنے ...
وزیر قانون کی کال ریکارڈنگ لیک کرنے اور حنیف عباسی کی بیٹی کا تبادلہ نہ کرنے والے ایم ایس طارق نیازی کو سخت سزا دے دی گئی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بینظیر ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کو معطل کردیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی صاحبزادی اریبہ عباسی کے تبادلے کیلئے وزیر قانون پنجاب کی کال ریکارڈنگ لیک کرنے کے معاملے کی انکوائری کی روشنی میں ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کو معطل کردیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ کال ریکارڈنگ لیک کرنے اور خاتون ڈاکٹر کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے پر انکوائری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں طارق خان نیازی کو فرائض میں غفلت برتنے کا مرتکب پایا گیا۔ انکوائری کی روشنی میں ڈاکٹر طارق نیازی کی جگہ گریڈ 20 کی ڈاکٹر ثمینہ کو ایم ایس بینظیر ہسپتال راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 16 دسمبر کو ڈاکٹر طارق نیازی نے وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کی ریکارڈنگ لیک کی تھی۔ کال لیک ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی صاحبزادی اریبہ عباسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اریبہ عباسی نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈاکٹر طارق نیازی کی ان کے والد کے ساتھ دشمنی تھی جس کے باعث انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی