وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داﺅ دکا دوسرا نام کیاہے ؟ حفیظ اللہ نیازی نے ڈیسکون سے متعلق اہم بات کردی

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داﺅ دکا دوسرا نام کیاہے ؟ حفیظ اللہ ...
 وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داﺅ دکا دوسرا نام کیاہے ؟ حفیظ اللہ نیازی نے ڈیسکون سے متعلق اہم بات کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ مہمند ڈیم کے معاملے پر عمران خان ہماری کسی تجویز پرتوجہ نہیں دینگے ، وہ وہی کریں گے جو کرچکے ہیں، ڈیسکون عبد الرزاق داﺅد کا دوسرا نام ہے ، یہ کمپنی دنیا بھر میں کاروبار کررہی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیاز ی نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں آصف زرداری سمیت سارے سیاستدان استعمال ہوگئے ، ان کا کہناتھا کہ مہمند ڈیم کے معاملے پر عمران خان ہماری کسی تجویز پرتوجہ نہیں دینگے ، وہ وہی کریں گے جو کرچکے ہیں، ڈیسکون عبد الرزاق داﺅد کا دوسرا نام ہے ، یہ کمپنی دنیا بھر میں کاروبار کررہی ہے، اچھی شہرت کی کمپنی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عبد الرزاق داﺅ د نواز شریف اور شہبازشریف کے دور میں بھی اتنے ہی حکومت کے قریب تھے جتنا تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ہیں، سانحہ ساہیوال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سانحہ کوخراب کرنے کی کوشش کی جائیگی، یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ، اس میں کچھ نہیں ہونا اور نہ کچھ ہوگا ۔

مزید : قومی