”اس وقت پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن مشکل میں ہیں“:مظہر عباس نے خورشید شاہ کے بیان کی وضاحت کردی

”اس وقت پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن مشکل میں ہیں“:مظہر عباس نے خورشید شاہ کے ...
”اس وقت پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن مشکل میں ہیں“:مظہر عباس نے خورشید شاہ کے بیان کی وضاحت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ خو رشید شاہ کی جانب سے نواز شریف کے حق میں بیان کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن مشکل میں ہیں اور ایک دوسرے کے قریب آنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ خورشید شاہ کی جانب سے نواز شریف کے حق میں بیان کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن مشکل میں ہیں اور ایک دوسرے کے قریب آنے کی کوشش کررہے ہیں، اس لئے دونوں جماعتوں کے رہنما ماضی کے بیانات کے برعکس ایک دوسرے کے بارے میں ایسے بیانات دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عبد الرزاق داﺅد کی بات میں وزن ہے کہ ان کی جانب سے وزیر اعظم کواس معاملے سے آگا ہ کیا گیا تھا لیکن ان کا یہ کہنا کہ وہ ڈیسکون کو چھوڑ کر آگئے ہیں تواس سے مفادات کا ٹکراﺅ یقینی ہے کیونکہ وہ اگر چھوڑ کر آسکتے ہیں تو حکومت چھوڑنے کے بعد دوبارہ بھی جائن کرسکتے ہیں۔

مزید : قومی