سیاسی جماعتیں اس وقت کیا سوچ رہی ہیں ؟خورشیدشاہ کے بیان کے تناظر میں ریما عمر کی ماہرانہ رائے

سیاسی جماعتیں اس وقت کیا سوچ رہی ہیں ؟خورشیدشاہ کے بیان کے تناظر میں ریما عمر ...
سیاسی جماعتیں اس وقت کیا سوچ رہی ہیں ؟خورشیدشاہ کے بیان کے تناظر میں ریما عمر کی ماہرانہ رائے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ریما عمر نے کہاہے کہ خورشید شاہ کے بیان کے بعد امید ہوچکی ہے کہ سیاسی جماعتیں اب دیکھ رہی ہیں کہ اگر وہ غلط فیصلوں کی حمایت کریں گے تو کل کو ان کوبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما عمر نے کہا کہ خورشید شاہ کے بیان کے بعد امید ہوچکی ہے کہ سیاسی جماعتیں اب دیکھ رہی ہیں کہ اگر وہ غلط فیصلوں کی حمایت کریں گے تو کل کو ان کوبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ، سیاسی جماعتوں کو تنقید اس وقت کرنا چاہئے جب تنقید کرنے کا وقت ہوتاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کردار دیگر سیاسی جماعتوں کی نسبت بہتر رہاہے ، مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ڈیسکون کو دینے کے حوالے سے مفادات کا ٹکراﺅ بہت واضح ہے ، کبھی کبھی مفادات کا ٹکراﺅ واضح نہیں ہوتا لیکن عبد الرزاق داﺅد ڈیسکون میں اکثریتی حصہ دار ہیں ، اسلئے یہاں مفادات کا ٹکراﺅ صاف نظر آتا ہے ۔

مزید : قومی