میرے ساتھ تین گھنٹے کیلئے یہ کام کرلیں :محمد زبیر نے چیئر مین نیب کو مطمئن کرنے کیلئے انوکھی پیشکش کردی

میرے ساتھ تین گھنٹے کیلئے یہ کام کرلیں :محمد زبیر نے چیئر مین نیب کو مطمئن ...
 میرے ساتھ تین گھنٹے کیلئے یہ کام کرلیں :محمد زبیر نے چیئر مین نیب کو مطمئن کرنے کیلئے انوکھی پیشکش کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ چیئر مین نیب کو معیشت پر بات نہیں کرنی چاہئے ، ان کو معیشت کا پتہ نہیں ہے ، وہ مجھے بلا لیں اور تین گھنٹے کا ان کیمرہ سیشن کرلیں اور باہر نکل کر وہ اطمینان کا اظہار کریں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ چیئر مین نیب کو معیشت پر بات نہیں کرنی چاہئے ، ان کو معیشت کا پتہ نہیں ہے ، وہ مجھے بلا لیں اور تین گھنٹے کا ان کیمرہ سیشن کرلیں اور باہر نکل کر وہ اطمینان کا اظہار کریں گے ۔

ان کاکہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں معاشی حالات بہتر تھے ،ہم نے دس بلین ڈالر کے قرضے لئے اور گیارا ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی، عمران خان اور ان کی ٹیم جھوٹ بولتے رہے ہیں کہ ملک پر 30 ٹریلین قرضہ تھا ، اس میں 6ٹریلین پرائیویٹ سیکٹر کا تھا ، قوم کو جوپیسے آنے کی مبارکبادیں دی جاتی ہیں ، یہ بھی قرضہ ہے جو یو اے ای سے ملا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبوں کو زیاد ہ پیسے دیئے ، اس وقت وزراءجھوٹ بول رہے ہیں ، مہنگائی دگنی ہوچکی ہے جبکہ شرح نمو چار فیصد گر چکی ہے ۔

مزید : قومی