”وزیر اعلیٰ پنجاب کو یہ کام پہلے ہی کرلیناچاہئے تھا “:ترجمان وزیر اعظم نے سانحہ ساہیوال پر پنجاب حکومت کی کوتاہی تسلیم کرلی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پہلے ہی سانحہ ساہیوال کے لواحقین سے مل لینا چاہئے تھا ، یہ مسئلہ پہلے ہی حل ہو جاناچاہئے تھا، وزیر اعظم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سانحہ ساہیوال کے لواحقین کو مطمئن کیا جائے گا۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگوکرتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ 2013میں ہم نے دھرنا نہیں دیا ہوا تھا لیکن اس وقت نواز شریف اور شہباز شریف سڑکوں پر گھسیٹ رہے تھے اور پیٹ پھاڑ رہے تھے ، اس سے قبل ن لیگ والے بے نظیربھٹو اورذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں کیا زبان استعمال کرتے رہے ہیں ؟ ہم تو ان سے بہت بہتر اور اچھی گفتگو کررہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سانحہ ساہیوال کے لواحقین کو مطمئن کیا جائے گا اور انصاف ہوتا ہو انظر آئے گا ،وزیر اعلیٰ پنجاب کو پہلے ہی سانحہ ساہیوال کے لواحقین سے مل لینا چاہئے تھا ، یہ مسئلہ پہلے ہی حل ہو جاناچاہئے تھا ۔