سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کیساتھ حکو مت کیا سلوک کرے گی؟رانا ثناءاللہ نے اہم راز طشت ازبام کردیا

سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کیساتھ حکو مت کیا سلوک کرے گی؟رانا ثناءاللہ نے ...
سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کیساتھ حکو مت کیا سلوک کرے گی؟رانا ثناءاللہ نے اہم راز طشت ازبام کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ حکومت سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنائے گی ، اگر ہائیکورٹ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا ، اس پر بھی حکومت کی جانب سے اثر انداز ہونے کی پوری کوشش کی جائیگی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نوے کی دہائی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں تنازع رہا لیکن اس کے بعد دونوں اطراف کے رہنماﺅں نے فیصلہ کیا کہ جو ہوا سو ہوا اب ہم کو ایسا نہیں کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنائے گی ، اگر ہائیکورٹ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا ، اس پر بھی حکومت کی جانب سے اثر انداز ہونے کی پوری کوشش کی جائیگی ۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے اس معاملے کوبری طرح الجھایا گیاہے ، جس طر ح آپریشن کرنے میں غلطی ہوئی ہے تو یہ ریاست کا فرض تھا کہ اس کی بروقت تلافی کرتی ، حکومت نے دعوے کردیئے ہیں اور اب ان دعوﺅں کا پورا کرنا بہت مشکل ہے ، اس لئے کبھی بات کو ادھر گھمائیں گے اور کبھی ادھر گھمائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کہا جا رہاہے کہ آپریشن بالکل درست تھا اوردوسری جانب کہا جارہاہے کہ تین بے گنا ہ مارے گئے ہیں۔

مزید : قومی