نواز شریف نے یہ غلط کام کیا، ن لیگ کے اہم رہنماخواجہ آصف بھی اپنے قائد کے اہم فیصلے کےخلاف بول پڑے

نواز شریف نے یہ غلط کام کیا، ن لیگ کے اہم رہنماخواجہ آصف بھی اپنے قائد کے اہم ...
نواز شریف نے یہ غلط کام کیا، ن لیگ کے اہم رہنماخواجہ آصف بھی اپنے قائد کے اہم فیصلے کےخلاف بول پڑے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ آصف نے کہاہے کہ پانامہ پر سپر یم کورٹ جانے کا فیصلہ غلط تھا ،یہ فیصلہ نواز شریف کا اپناتھا ، سیاستدانوں سے بھی غلط فیصلے ہوجاتے ہیں۔

سماءنیوز کے پروگرام ”آواز“ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پانامہ پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ غلط تھا ،یہ فیصلہ نواز شریف کا اپناتھا ، ان کی جانب سے بعض ایڈوائزر ز کی بات مانی گئی ، اکثریت سپریم کور ٹ جانے کے خلاف تھی ، سیاستدانوں سے بھی غلط فیصلے ہوجاتے ہیں، ڈیل اورڈھیل کی باتیں بے بنیاد ہیں، نواز شریف اورشہباز شریف اپنا کیس لڑ رہے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے بارے میں جو بات کی ، میں اس پر قائم ہوں، مشرف نے سعودی عرب میں نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی تھی لیکن مشرف کی کوشش کے باوجود نواز شریف نہیں ملے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ایم این ایز اسمبلی میں جنگ لڑرہے ہیں، پہلی بار یہ ہواہے کہ اسمبلی میں بجٹ پر بحث نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف بھی کہا کرتے تھے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے ، حکومت میں وہ لوگ شامل ہیں جو ماضی میں مشرف کے ساتھ تھے ۔

مزید : قومی