سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر نے نرس پر تھپڑوں کی بارش کردی

سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر نے نرس پر تھپڑوں کی بارش کردی
سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر نے نرس پر تھپڑوں کی بارش کردی

  

جھنگ(ویب ڈیسک) ڈاکٹر کو اس کے فرائض کی بجا آوری یاد دلانا سٹاف نرس کو مہنگا پڑ گیا۔ ڈاکٹر نے تمام قواعد و ضوابط بالائے طاق رکھتے ہوئے نرسنگ دفتر میں داخل ہو کر نرس پہ تھپڑوں کی بارش کردی۔ ہسپتال انتظامیہ نے صورتحال کا نوٹس لینے کے بجائے چپ سادھ لی۔

ہم نیوز کے مطابق جھنگ کے علاقے شور کورٹ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جب سٹاف نرس نے ایک مریض کی خراب طبیعت کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر سے وارڈ کا وزٹ کرنے کے لیے کہا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا۔

چینل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر صفدر نے نہ صرف وارڈ کا وزٹ کرنے سے انکار کیا بلکہ نرسنگ دفتر میں داخل ہو کر روبینہ نامی نرس پر تھپڑوں کی بارش کردی۔افسوسناک امرہے کہ ڈاکٹر صفدر اس غیر انسانی فعل کی انجام دہی پر شرمندگی محسوس کرنے کے بجائے دفتر سے سینہ تان کر نکلتا ہے کہ جیسے اس نے کوئی بڑی فتح حاصل کی ہو۔

ایم ایس ہسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرصفدر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے لیے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جھنگ -