محکمہ پاپولیشن ویلفیئر چکوال کا وہ آفیسر جسے ماتحت خواتین ملازمین کو ہراساں کرنے کی بڑی سزا مل گئی، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ پاپولیشن ویلفیئر چکوال کا وہ آفیسر جسے ماتحت خواتین ملازمین کو ہراساں ...
محکمہ پاپولیشن ویلفیئر چکوال کا وہ آفیسر جسے ماتحت خواتین ملازمین کو ہراساں کرنے کی بڑی سزا مل گئی، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماتحت خواتین ملازمین کو ہراساں کرنے کے الزا م میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر چکوال کے ضلعی افسر کو سزا مل گئی، محکمہ نے ان کے اختیارات محدود کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چکوال کا تبادلہ تو روک دیا گیا ہے تاہم ان کے اختیارات محدود کردیئے گئے ہیں، یاد رہے کہ مذکورہ آفیسر کیخلاف ہراسانی کے الزامات کے تحت وفاقی محتسب برائے خواتین میں کیس زیرسماعت ہے ۔  
22جنوری2020کو محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہاگیاہے کہ ضلعی پاپولیشن آفیسر عاصم ارسلان کے تیس دسمبر 2019کو جاری کئے گئے تبادلے کے احکامات کو موخر کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ چکوال میں اپنے فرائض نبھاتے رہیں ۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہاگیاہے کہ وہ(عاصم امین)اس وقت تک فلاحی مرکز ڈھرنال تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال کا دورہ نہیں کریں گے یا وہاں کی خاتون ہیڈ سے میٹنگ نہیں کریں گے جہاں  شکایت کنندہ تعینات ہیں ۔یہ پابندی ان کی اس درخواست پر فیصلے آنے تک لاگو رہے گی جو ان کے خلاف محتسب پنجاب کے دفتر میں پڑی ہے۔نوٹی فکیشن میں مزید کہاگیاہے کہ تحصیل پاپولیشن ویلفیئرآفیسرسٹی چکوال راحیل بشیر کوتحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سٹی چکوال کا اضافی چارج دیاجاتا ہے۔
روزنامہ پاکستان کوموصول ہونیوالی دستاویزات   کے مطابق عاصم ارسلان کیخلاف محکمہ کی ایک خاتون کی شکات پر بلاوجہ تنگ کرنے  اور سرکاری ذمہ داریاں نبھانے میں پریشان کرنے وغیرہ کے الزامات پر تحقیقات جاری ہیں۔ انہیں تحقیقات مکمل ہونے تک کسی اور جگہ بھیجنے کے آرڈر جاری ہوئے تھے تاہم اب ان احکامات کو واپس لے کر دوبارہ وہیں تعینات کر دیاگیاہے تاہم اختیارات ہی محدود کیا گیا ، ان کے کیس کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ہے۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم ارسلان کی حرکات سے محکمہ کے کئی دیگر لوگ بھی پریشان ہیں لیکن اعلیٰ   عہدے پر فائز ہونے کی وجہ سے زبان  کھولنے سے گریزاں ہیں،، 

22جنوری2020کو محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہاگیاہے کہ ضلعی پاپولیشن آفیسر عاصم ارسلان کے تیس دسمبر 2019کو جاری کئے گئے تبادلے کے احکامات کو موخر کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ چکوال میں اپنے فرائض نبھاتے رہیں ۔ نوٹی فکیشن میں مزید کہاگیاہے کہ وہ(عاصم ارسلان)اس وقت تک فلاحی مرکز دھرنال تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال کا دورہ نہیں کریں گے یا وہاں کے ہیڈ سے میٹنگ نہیں کریں گے جہاں مسز مہناز نظر (شکایت کنندہ)تعینات ہیں ۔یہ پابندی ان کی اس درخواست پر فیصلے آنے تک لاگو رہے گی جو ان کے خلاف محتسب پنجاب کے دفتر میں پڑی ہے۔نوٹی فکیشن میں مزید کہاگیاہے کہ تحصیل پاپولیشن ویلفیئرآفیسرسٹی چکوال راحیل بشیر کوتحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سٹی چکوال کا اضافی چارج دیاجاتا ہے جو کیس مکمل ہونے تک ان کے پاس رہے گا۔

ذرائع کے مطابق عاصم ارسلان  کیخلاف محکمہ کی ایک خاتون کی شکات پر بلاوجہ تنگ کرنے ، رشوت مانگنے اور سرکاری ذمہ داریاں نبھانے میں پریشان کرنے کے الزامات پر تحقیقات جاری ہیں۔  لیکن  انہیں تحقیقات مکمل ہونے تک کسی اور جگہ بھیجنے کے آرڈر جاری کرنے کے بعد واپٌس لے لئے گئے ہیں اور دوبارہ وہیں تعینات کر دیاگیاہے جس کی وجہ سے ان کے اس کیس کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ہے۔