پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینم جوبلی، آرمی چیف سمیت حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران کی شرکت

پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینم جوبلی، آرمی چیف سمیت حاضر سروس و ریٹائرڈ ...
پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینم جوبلی، آرمی چیف سمیت حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران کی شرکت

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے زیر اہتمام پی ایم اے لانگ کورس کی 75 سالہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں پہلے لانگ کورس کے حیات افسران نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں پہلے پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینم جوبلی کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔ پی ایم اے لانگ کورس کی 75 سالہ تقریبات میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی۔ آرمی چیف نے پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے سابق فوجی افسران کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پہلے پی ایم اے لانگ کورس شرکا نے پاک فوج کوبہترین لیڈر شپ دی، میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا تعلق بھی پہلے پی ایم اے لانگ کورس سے تھا۔پاک فوج نے عسکری تاریخ سے رہنمائی لینے کیلئے آرمی انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری قائم کیا ، جس میں عسکری تاریخ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایم اے لانگ کورس کا آغاز 1948 میں کیا گیا تھا، اس لانگ کورس کے62 افسران نے 4 فروری 1950 کو پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینم جوبلی تقریب میں پہلے لانگ کورس کے حیات افسران نے بھی شرکت کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -