عمران خان اور جہانگیر ترین میں اختلافات کس نے پیدا کرائے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

عمران خان اور جہانگیر ترین میں اختلافات کس نے پیدا کرائے؟ تہلکہ خیز دعویٰ
عمران خان اور جہانگیر ترین میں اختلافات کس نے پیدا کرائے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان اختلافات 2 وزرا نے پیدا کیے۔
نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آٹے اور چینی کے بحران کی وجہ سے عمران خان اور جہانگیر ترین میں دوریاں پیدا ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اہم شخصیات پریشان ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماﺅں نے دونوں کی ملاقات کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں، وزیر اعظم کی ملائیشیا سے واپسی کے بعد دونوں کی جمعہ کو ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹے اور چینی کے بحران پر وزیر اعظم کو غلط بریف کیا گیا اور کہا گیا کہ ان بحرانوں کی وجہ سے جہانگیر ترین نے چینی کی مد میں 160 ارب اور آٹے کی مد میں 7 ارب روپے کمائے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ایک دھڑے نے الزام لگایا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف پارٹی کے اندر سے سازش ہوئی ہے۔عمران خان اور جہانگیر ترین میں اختلافات 2 وزرا نے پیدا کیے جن کے نام سامنے آچکے ہیں۔