سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تو سیکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے کوگھیرے میں لے لیاجس پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گرد اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار امین اللہ اور سپاہی ضامن شامل ہیں۔