وائٹ بریڈ اور پاستے کے شوقین افراد کو سائنسدانوں نے خبردار کردیا،نئی تحقیق میں بڑا نقصان سامنے آگیا

 وائٹ بریڈ اور پاستے کے شوقین افراد کو سائنسدانوں نے خبردار کردیا،نئی تحقیق ...
 وائٹ بریڈ اور پاستے کے شوقین افراد کو سائنسدانوں نے خبردار کردیا،نئی تحقیق میں بڑا نقصان سامنے آگیا
سورس: Pixabay.com

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ بریڈ، ریفائنڈ سیرئیلز اور پاستے کے شوقین افراد کو سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ایک بری خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ بہت زیادہ وائٹ بریڈ، ریفائنڈ سیرئیلز اور اور پاستہ کھانے سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتاہے۔ایسے لوگوں کو ہارٹ اٹیک اور سٹروک دیگر افراد کی نسبت زیادہ اآنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
کینیڈا کی مک ماسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1لاکھ 37ہزار لوگوں پر تجربات کیے ہیں۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جو لوگ وائٹ بریڈ اور پاستہ جتنا زیادہ کھاتے تھے ان میں ہائی بلڈپریشر کا عارضہ بھی اتنا ہی زیادہ پایا گیا۔ تحقیق میں سفید چاولوں کا ایسا کوئی نقصان سامنے نہیں آیا حالانکہ سفید چاولوں کو بھی ’ریفائنڈ گرین‘ (Refined Grain)ہی خیال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جتنے اشیاءریفائنڈ سیرئیلز یا گرینز کے زمرے میں آتی ہیں، وہ تمام دل اور دوران خون کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ پائی گئیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -