سنجے دت کی اہلیہ  نے شوہر کا 100 کروڑ کا تحفہ واپس کردیا

سنجے دت کی اہلیہ  نے شوہر کا 100 کروڑ کا تحفہ واپس کردیا
سنجے دت کی اہلیہ  نے شوہر کا 100 کروڑ کا تحفہ واپس کردیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے اپنے شوہر کو 100 کروڑ روپے کے چار فلیٹس کا تحفہ واپس کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے اپنی اہلیہ مانیتا دت کو گزشتہ سال 23 دسمبر کو چار فلیٹس تحفے میں دیے تھے۔ سرکاری ریٹ کے مطابق ان کی مالیت 26 کروڑ جبکہ سٹیٹ ایجنٹ کے مطابق 100 کروڑ روپے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مانیتا دت نے اپنے شوہر کو یہ چاروں فلیٹس 29 دسمبر کو ہی واپس کردیے تھے۔ ان میں سے دو فلیٹس تیسرے اور چوتھے فلور پر تھے جبکہ دو فلیٹس پینٹ ہاؤس کی صورت میں 11 ویں اور 12 ویں منزل پر ہیں۔

مزید :

تفریح -