پر آسائش اور جدید سہولیات سے آراستہ اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے ’ زمین ڈاٹ کام‘ اور’ زیڈم انٹرنیشنل‘ میں معاہدہ طے پاگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سب سے بڑے رئیل سٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے تعمیراتی ادارے زمین ڈویلپمنٹس اور زیڈم انٹرنیشنل کے درمیان اسلام آباد میں پرتعیش اپارٹمنٹس کی تعیمرات کے لیے مشترکہ منصوبے پر معاہدہ طے پاگیا۔
دونوں اداروں کی مابین ہونے والے معاہدے پر زمین ڈاٹ کام ،زمین ڈویلپمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ذیشان علی خان اور زیڈم انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر چوہدری زوہیر مجید نے دستخط کئیے۔اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے کنڑی ہیڈ احمد حسین بھٹی ،سنئیر ڈائریکٹر نارتھ حسن دانش،ڈائریکٹر زمین ڈویلپمنٹس فہد عارف خواجہ،ڈائریکٹر افیلیٹس وایکوزیشن عادل کمال جبکہ زیڈم انٹرنیشنل کے سی ای او چوہدری عبدالمجید ،ڈائریکٹر چوہدری معظم مجید،مینجنگ ڈائریکٹر خان اے سلیم،کمپنی سیکریٹری چوہدری پرویز اور کیم کنسڑکشن کے ڈائریکٹر محمد اعظم ورک بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام ،زمین ڈویلپمنٹس کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے رہائشی انتظامات کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔پرتعیش اپارٹمنٹس کی دنیا بھر میں مانگ ہوتی ہے،اسی لیے ہم اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ایک اور شاندرا پروجیکٹ سامنے لائے ہیں۔اسلام آباد میں ایسی تعیمرات سے ناصرف پر رہائش کی مانگ کے بابت دباو کمی آئے گی بلکہ پراپرٹی کی قدر میں بھی اضافہ ہوگا۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہ کثیر المنزلہ منصوبہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بے مثال ہے،کیونکہ زیڈم انٹرنیشنل نے اس سے قبل بھی متعدد منصوبے بروقت مکمل کئیے ہیں۔
زیڈم انٹرنیشنل کے چئیرمین چوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کے ساتھ مل کر اہلیان پاکستان کو دارالحکومت اسلام آّباد کی سب سے پرکشش لوکیشن پر شاندار،پرتعیش اور مناسب قیمتی پر اپارٹمنٹس فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔سی پیک روٹ کے ساتھ منسلک ہونے کی بدولت یہ ملک بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منصوبہ ثابت ہوگا۔فیصل ٹاون سی بلاک میں ملک کے نامور اداروں کے مشترکہ منصوبے میں ہماری تکنیکی ماہرین اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کام لاتے ہوئے اسلام آّباد کی شاندار کثیر المنزلہ عمارت ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے۔