لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں پنجابی ادبی تقریری مقابلہ

Feb 04, 2022


لاہور(پ ر)لاہور کے مختلف کالجوں کے مابین پنجابی تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔پرنسپل ڈاکٹر راحت اجمل  کی راہ نمائی میں لاہور کالج براے خواتین  یونیورسٹی کے انٹرمیڈیٹ کالج نے اپنی ایک پرانی روایت کو پھر سے زندہ کر دیا۔ حسن قرات اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں کے ساتھ ساتھ اپنی مادری زبان سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے پنجابی تقریری مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا اس پروگرام کی  آرگنائزر  ہیڈ انٹرمیڈیٹ آرٹس پروگرام ڈاکٹر صائمہ بتول تھیں جبکہ سٹیج سیکرٹر کی ذمہ داری مس عظمی آفتاب نے نبھائی۔ ڈاکٹر مجاہدہ بٹ اور ڈاکٹر شاہدہ تارڑ نے منصفین کے فرائض ادا کیے جی سی یونیورسٹی اور حمایت اسلام کالج کے طالب علموں نے خصوصی کامیابی حاصل کی۔

مزیدخبریں